ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل کا مودی پر حملہ، کہا بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بے روزگاری کنٹرول نہیں کر سکتے تو سیٹ چھوڑو

راہل کا مودی پر حملہ، کہا بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بے روزگاری کنٹرول نہیں کر سکتے تو سیٹ چھوڑو

Mon, 06 Nov 2017 09:44:37    S.O. News Service

نئی دہلی،05؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انتخابی موسم میں کانگریس پارٹی اور خاص طور سے راہل گاندھی کی جانب سے بی جے پی حکومت پر ایک کے بعد ایک حملے ہو رہے ہیں۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اتوار کو بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری کے مسئلے پر مودی حکومت پر وار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اگر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو انہیں اپنی سیٹ چھوڑ دینی چاہئے۔حال میں ایل پی جی کی اضافی قیمت پرراہل نے ٹویٹ کیاکہ مہنگی گیس، مہنگا راشن، بند کرو کھوکھلی تقریر، دام باندھو، کام دو، ورنہ خالی کرو سیٹ۔غور طلب ہے کہ باورچی خانے سے متعلق گیس کی قیمت میں بدھ کو 4.50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2016 میں حکومت نے اس پر سبسڈی ختم کرنے کے لئے ہر ماہ قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے بعد سے اب تک 19 بار قیمت میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔باورچی خانے سے متعلق گیس کی قیمتیں بڑھانے کی کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے مخالفت کی ہے۔کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی حکومت عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔گجرات کے ولساڈ میں حال ہی میں ایک ریلی میں راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ میک ان انڈیا کا جادو یہی ہے کہ ہندوستان میں ہر 24گھنٹے میں صرف 450نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔جبکہ چین میں روز مرہ 50,000لوگوں کو ملازمتوں کے مواقع ملتے ہیں۔


Share: